(کرک( چیف رپورٹر
کرک میں امن کے قیام کیلئے خٹک برادری سے تعلق رکھنے والے خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام "امن پاسون جرگہ”کا انعقاد،کرک کے ممبران اسمبلی اور قومی وصوبائی اسمبلیوں کا الیکشن لڑنے والے سابق اُمیدواروں نے طلباء کی کوششوں پر پانی پھیر دیا،سیاسی تقاریر سے رسہ کشی کا شکار تقریب مقاصد کے حصول میں ناکام،منتظمین نے تقریب کے بعد ضلع کرک میں امن کے قیام کیلئے حکومت سے فوری اقدامات کا اعلامیہ جاری کردیا۔پشاور یونیورسٹی اور دیگر یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم خٹک برادری کے طلباء نے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز ضلعی ہیڈ کواٹر میں”امن پاسون” کے نام سے جرگہ کا انعقاد کیا جس کی قیادت خٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن یونیورسٹی کیمپس پشاور کے صدر امریز اقبال نے کی تقریب میں کرک سے منتخب ممبر قومی اسمبلی شاہد خٹک،صوبائی وزیر زراعت سجاد بارکوال،ایم پی اے خورشید خٹک،خٹک اتحاد کے صدر مدثر ایوب،جنرل سیکرٹری نور محمد خٹک سمیت الیکشن لڑنے والے سابق امیدواروں سابق ایم این اے مولانا شاہ عبد العزیز،حامد طوفان،ائی ایس ایف کے صوبائی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ شاہ ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر کرک کے مثالی امن کو لاحق خطرات سے متعلق شرکاء کو اپنی تجاویز پیش کرنے کا موقع دیا گیا تاہم تقریب سیاسی بیان بازی کا شکار ہوگیا،امن کا ایجنڈا سبوتاژ ہونے پر سابق ایم این اے شاہ عبد العزیز اور عوامی نیشنل پارٹی کے سابق امیدوار قومی اسمبلی حامد طوفان نے واک آؤٹ کیا اور خٹک اتحاد کے صدر مدثر ایوب بھی خیالات کا اظہار کیئے بغیر تقریب سے چلے گئے،شاہ عبد العزیز اور حامد طوفان نے اسے تحریک انصاف کا جلسہ قرار دیا اور مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہمارے ممبران اسمبلی کو یہ بھی معلوم نہیں پرامن ضلع کرک کے امن کو آہستہ آہستہ غارت کیا جارہا ہے اور کہا کہ طلباء کی کوشش بہترین ہے لیکن کی امن سے قیدی نمبر 804اور پی ڈی ایم کا کیا تعلق ہے ان لوگوں کو یہاں کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے وہ آگے آکر عوام کا تحفظ بھی یقینی بنائیں ہم ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں،تقریب بدمزگی کا شکار ہوتے ہوتے رہا گیاخٹک سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے صدر امریز اقبال نے تقریب کے حوالے سے مقامی میڈیا کو بتایا ہے کہ ہمارا مقصد فوت نہیں ہوا بلکہ ہم نے کرک میں امن کو لاحق خطرات سے آگاہی دی ہے اور مقتدر حلقوں کو پیغام بھی پہنچایا ہے کہ ہم ضلع کرک میں امن چاہتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ ہماری تقریب کو سیاست کی بھینٹ چڑھانے کو کوشش غلط ہے،سیاسی مشران کا اپنا نقطہ نظر ہے مگر ہم جملہ طلباء کرک کو پرامن دیکھنا چاہتے ہیں اور اس نظریہ پر قائم رہتے ہوئے اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔