اسلام آباد: سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت کا اعلان آج ہوگا۔تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و سابق لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کی عوام پاکستان پارٹی کا تاسیسی اجلاس آج مقامی ہوٹل میں ہوگا۔تاسیسی اجلاس سے مرکزی رہنماء خطاب کرینگے ، تاسیسی اجلاس کے بعد تین بجے پریس کانفرنس کی جائے گی۔