چئیرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ امید ہے ہمیں ہماری سیٹیں مل جائیں گی۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عوام کے انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے والی ہیں۔ سپریم کورٹ سے امید لگائے بیٹھے ہیں۔چئیرمین پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ یہ 25 کروڑ عوام کے بنیادی حقوق کا مسئلہ ہے۔ امید ہے ہمیں ہماری سیٹیں مل جائیں گی۔ ہماری سیٹیں جمہوریت کو مضبوط کریں گی۔