گلگت(کرائم رپورٹر)گلگت پولیس کے بڑے پیمانے پر موٹر ساٸیکلز چور گروہوں کے خلاف کریک ڈاون سٹی تھانہ پولیس اور آئیر پورٹ تھانہ پولیس کی مشترکہ کاروائیاں دیامر سے تعلق رکھنے والے گروہ سے 18 موٹر سائیکلیں برآمد 4 ملزمان گرفتار تفتیش شروع دوران تفتیش لاکھوں روپے مالیت کی موٹر سائیکلیں چوری کرنیکا اعتراف دیگر ساتھیوں کی گرفتاری اور موٹر سائیکلوں کی برآمدگی کے لیئے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ایس ڈی پی او سٹی حمید نے ایس ایچ او سٹی تھانہ سید مرتضی حسین شاہ اور ایس ایچ او آئیر پورٹ تھانہ ولی اللہ سمیت دیگر آفیسران کے ہمراہ میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوۓ کہا ہے کہ گلگت میں تعلیم کے لحاظ سے رہائش پزیر نوجوانوں نے عوام کا جینا محال کرکے رکھ دیا ہے ان چور گروہ نے گلگت سے کھڑی موٹر سائیکلوں کے لاک توڑ کر چوری کررہے تھے اور لاکھوں مالیت کی موٹر سائیکل دیگر اضلاع لے جاکر ہزاروں میں فروخت کررہے تھے گزشتہ روز مخبر کی اطلاع پر پولیس کی سپیشل ٹیموں نے کاروائی کرکے 18 موٹر سائیکلوں کو برآمد کر لیا ہے اور موقع سے ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا ہے تمام ملزمان کا تعلق دیامر سے ہے انہوں نے مزید کہا کہ موٹر سائیکل چور گروہ سے تفتیش جاری ہے جنہوں نے دوران تفتیش گلگت سے 40 سے زائد موٹر سائیکلوں کو چوری کرنیکا اعتراف کر لیا ہے جبکہ ملزمان کی نشاندہی پر ان کے ساتھیوں کی گرفتاری اور مزید برامدگی کے لیئے پولیس کی ٹیمیں تشکیل دے دی گٸی ہیں تمام کو گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جاے گا انہوں نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اولین ترجیح ہے پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو 24 گھنٹے منشیات فروشوں چورگروہوں کے خلاف کاروائیوں میں مصروف ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی ہیکہ وہ اپنے گرد مشکوک افراد کی نگرانی کریں اور سیکورٹی اداروں کیساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ عوام کے تعاون سے کرائم و جرائم کو مکمل کنٹرول کرنے میں مدد ملے گئ واضح رہے کہ گزشتہ روز آئیر پورٹ ایس ایچ او ولی اللہ کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دے دی گئی ٹیم میں سب انسپکٹر محمد مصطفی کانسٹیبل سلیمان کانسٹیبل سجاد کانسٹیبل ریاضت حسین ارسلان احمد و دیگر ٹیم نے نہ صرف 11 عدد موٹر سائیکلیں برآمد کی بلکہ کلمہ چوک کشروٹ شاہین لنک روڈ میں تین بڑی کاروائیاں کرکے لاکھوں مالیت سامان کیساتھ نگر گلگت اور دیامر کے اھم چورگروہ کو گرفتار کر لیا تھا جبکہ ایس ایچ سٹی تھانہ گلگت سید مرتضی حسین شاہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ چورگروہ سے 6 عدد چوری موٹر سائیکلیں برامد کرکے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ ایک موٹر جوٹیال پولیس نے برامد کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے عوامی حلقوں نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوے خراج تحسین پیش کی اور مطالبہ کیا ہے کہ پولیس ٹیم کو پرموشن نقد انعامات اور کارکردگی سرٹیفکیٹ دی جائیں