بنوں میں کوہاٹی روڈ پر کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے۔بنوں پولیس کے مطابق دھماکا اتنا شدید تھا کہ قریبی مکانات کے شیشے اور دکانوں کے شٹر ٹوٹ گئے، دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی اور ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اور دیگر قانون فانذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا، کینٹ گیٹ کے قریب دھماکے میں 6 افراد زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق دھماکے سے قریبی مکان کی چھت گرنے سے خواتین بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں ڈی ایچ کیو اسپتال بنوں لایا گیا اور طبی امداد دی گئی۔