اسلام آباد(پ ر)چیف سیکریٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی نے کہا ہے کہ آج میں یہ اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی اور فخر محسوس کر رہا ہوں کہ ہم نے گلگت بلتستان کے گھوسٹ تعلیمی اداروں کی نگرانی اور باقاعدہ تعلیم کیآغاز کے لئے 1000 ایجوکیشن فیلوز کی خدمات حاصل کرنے کے لیے تجاویز طلب کر لی ہیں ان ایجوکیشن فیلوز کو گلگت بلتستان کے ہر اضلاع میں وہاں تعینات کیا جائے گا جہاں سکولوں کا فزیکل انفراسٹرکچر موجود ہے تاہم ایچ آر کی کمی کی وجہ سے یہ گھوسٹ اسکولوں کی تصویر پیش کررہے ہیں ہم عنقریب گلگت بلتستان سے گھوسٹ سکولوں کا خاتمہ کر دیں گے انھوں نے مذید کہا کہ ہمارا یہ اقدام اس خطے کے تعلیمی منظرنامے کے لیے ایک واٹرشیڈ ہے،مذید تفصیلات بتاتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ 1000 ایجوکیشن فیلوزکو تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر کے ذریعے 03 سال کی مدت کے لیے کنٹریکٹ پر رکھا جائے گا یہ خدمات فراہم کرنے والے ایجوکیشن فیلوز گلگت بلتستان میں (ٹیچ فارپاکستان) اور ہمارے اپنے (ٹیک فیلو) جیسے ماڈل پرعمل کریں گے ان ایجوکیشن فیلوز کو کنٹریکٹ پر بھرتی کرنے کا مقصد معیارتعلیم کو یقینی بنانا ہے کیونکہ مستقل ملازمت کے برعکس ان غیر مستقل ملازمتوں پر خدمات فراہم کرنے والوں کو کارکردگی نہ دکھانے کی صورت میں تبدیل کیا جا سکتا ہے اور ان کی جگہ زیادہ قابل اورذمہ دار تعلیمی فیلوز کو بھرتی کیا جاسکتا ہے چیف سیکریٹری نے مذید کہا کہ ان ایجوکیشن فیلوز کو پورے خطے میں بلا تفریق اور ضرورت کے مطابق تعنیات کیا جائے گا جبکہ انہیں تدریس، مقامی تعلیمی سیٹ اپ، گیم بیسڈ لرننگ اوران کے ڈومینز میں قابل بنانے کے لیے درکار دیگر ٹولز کی سخت تربیت فراہم کی جائے گی۔ پرائمری، مڈل کے ساتھ ساتھ ہائر سیکنڈری اسکولوں کو اس پروگرام کے ذریعے ہدف بنایا جائے گا جس میں سائنس اور ٹیکنالوجی کو بنیادی توجہ دی جائے گی۔ محکمہ تعلیم GB معیار اور حاضری کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی سروس پرووائیڈر کے ساتھ مل کر کام کرے گا جس کی نگرانی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے کی جائے گی اور ساتھ ساتھ اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے گا کہ ان سکولوں میں محکمہ تعلیم کے افسران کم از کم ہفتہ میں ایک دورہ ضرور کریں ان اقدامات کے سرانجام دینے سے ہمیں پورا یقین ہے کہ یہ منصوبہ خطے کے عوام کی امنگوں کے مطابق ایک یادگاراورموثر ثابت ہوگا چیف سیکریٹری محی الدین احمد وانی نے آخر میں پھر اس عزم کا اظہار کیا کہ (جی بی ڈریم) منصوبہ ہر گزرتے دن کے ساتھ انقلابی ثابت ہو رہا ہے اور ہم نیگلگت بلتستان کو جدید تعلیم اور سیکھنے والوں کی جنت بنانا ہے۔