گیارہ سال سے صوبے پر مسلّط نااہل حکومت نے احتساب کے تمام ادارے بند کر دیے, مہر سلطانہ ایڈووکیٹ
کرک(خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا وومن ونگ کی سیکرٹری اطلاعات مہر سلطانہ ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام اور صوبے کی بد حالی اور اپنی خوشحالی کے لیے کوشاں ہیں, گیارہ سال سے صوبے پر مسلّط نااہل حکومت نے احتساب کے تمام ادارے بند کر دیے, جس صوبے کے عوام نے انکو تیسری بار بھی ووٹ دیے کر اقتدار دلایا انکو ووٹ کا صلہ یہ ملا کہ کرپشن اور اپنی جیبیں بھرنے کے لیے اربوں روپے کے خراب گندم خریدے گئے آج صوبے کے گوداموں میں عوام کے پیسوں سے عوام کے لیے خریدے گئے وہی خراب گندم سڑ رہی ہیں محکمہ صحت کو دیکھا جائے تو پانچ ارب کی لاگت کی دوائی ذاتی فائدے کے لیے پچاس ارب روپے میں خریدی گئی انکا بھی اصلی اور نقلی ہونا ایک الگ سوال باقی ہے, اسی طرح ذاتی فائدے کے لیے تعلیمی اداروں کی اراضی فروخت منصوبہ سے آپ لوگ انکی ایجوکیشن سیکٹر میں سنجیدگی کا اندازہ لگا سکتے ہیں