گلگت(پ ر)لینڈ ریفارمز کے حوالے سے اہم اور مثبت پیش رفت 20 اور 21 فروری دو روزہ ڈپٹی کمشنرز/ کمشنرز کانفرنس وزیر اعلیٰ سکریٹریٹ میں منعقد ہوگی۔ افتتاحی تقریب میں مشیر برائے زکوٰۃ، عشر اور ریونیو گلگت بلتستان سعید الرحمن اور چیف سیکریٹری گلگت بلتستان شرکت کرینگے۔ کانفرنس کے اختتامی تقریب میں وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کو لینڈ ریفارمز مسودے پر بریفنگ دی جائے گی۔گلگت بلتستان کے زمینوں کا اہم حل طلب مسئلہ اور عوام کے دیرینہ مطالبے پر لینڈ ریفارمز تاریخی اقدام ثابت ہوگا۔ لینڈ ریفارمز کے اس اہم ایشو پر ریٹائرڈ ریونیو آفیسران، صوبائی سکریٹری قانون اور کمشنرز سے بھی خصوصی رائے لی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی زمینوں کا مسئلہ عوامی خواہشاتِ کے مطابق قانونی طریقے سے لینڈ ریفارمز کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے کیلئے قائم لینڈ ریفارمز کمیٹی اپنے متعین کردہ ٹی او آر کے تحت لینڈ ریفارمز کے عمل کو تیز کرنے کیلئے کام کررہی ہے۔ اس حوالے سے فیلڈ آفیسرز، تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو لینڈ ریفارمز کے حوالے سے دو روزہ کانفرنس میں مدعو کیا گیا ہے تاکہ لینڈ ریفارمز کو حتمی شکل دینے سے قبل ڈپٹی کمشنرز، فیلڈ آفیسرز کی رائے بھی لی جائے گی تاکہ گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں کے زمینوں کے حوالے سے رسوم و رواج اور حقوق کے مطابق جامہ لینڈ ریفارمز ایکٹ کا مسودہ تیار کیا جاسکے۔ مسودہ کی تیاری کے بعد تمام سٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کی جائے گی اور کل جماعتی کانفرنس کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔