اسلام آباد: پاکستان چھوڑنے والے افغان باشندوں کی تعداد 7 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
پاکستان میں غیر قانونی طور پر رہنے والے افغان باشندوں کی اپنے وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے اور 9 ستمبر تک پاکستان سے جانے والے افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 13 ہزار 46 ہو گئی ہے اور واپسی کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔
17 اگست سے 9 ستمبر تک پاکستان چھوڑنے والے 21 ہزار 193 افغان باشندوں میں 7 ہزار 843 مرد اور 6 ہزار 12 خواتین کے علاوہ 7 ہزار 338 بچے بھی شامل ہیں۔
افغانستان روانگی کے لیے 712 گاڑیوں میں 645 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے