کرک(دستک نیوز) تھانہ کرک سٹی کے حدود چونگی نمبر 2 میں قتل کرنے والے مرکزی ملزم کا بھائی اسلحہ سمیت گرفتار۔ تفصیلات کیمطابق تھانہ کرک سٹی کے حدود چونگی نمبر 2 میں کیری وین کے ڈرائیور کو قتل کیا گیا جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل نے سخت رد عمل کا اظہار کرکے پولیس کو قتل کرنے والے ملزم کو جلد از جلد گرفتار کرنے کا حکم کیا۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر عابد آفریدی اور ڈی ایس پی بانڈہ داؤد شاہ جاوید حسین اور پولیس نے مختلف مقامات پر چھاپوں کا سلسلہ شروع کیا جس کے نتیجے میں ایس ایچ او تھانہ خرم محبت علی خان نے پولیس نفری کے ہمراہ قتل کے مقدمہ میں نامزد ملزمان کے گھر پر چھاپہ لگایا تو اس اثناء پولیس کو دیکھ کر مقدمہ میں نامزد ملزم کے بھائی نے گھر سے ایک کلاشنکوف اور ایک بندوق نکال کر پولیس کو چکمہ دینے اور بھاگنے کی کوشش کی۔ مگر پولیس پارٹی نے نہایت حکمت عملی سے قتل کے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم کے بھائی کو قابو کرکے گرفتار کر لیا اور ملزم سے ایک کلاشنکوف، ایک بندوق وایمونیشن قبضہ میں کر لی۔ پولیس نے گرفتار ملزم سے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس چھاپوں کا تسلسل تاحال جاری ہے۔