کرک(دستک نیوز) ضلع بھر میں پولیو مہم دوسرے روزکامیابی کیساتھ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر کرک ازخود ٹیموں کی نگرانی کررہے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع کرک میں پولیو مہم کامیابی کیساتھ جاری، ِاس سلسلے میں آج ڈپٹی کمشنر کرک شکیل احمد جان نے تحصیل کرک کے مختلف علاقوں کے دورے کئے۔ اِس دوران انہوں نے یونین کونسل میٹھا خیل ، جندری اور کندہ کرک کا دورہ کرکے ڈیوٹی پر مامور فیکسڈ ٹرانزٹ اور موبائل ٹیموں سے پوچھ گچھ کی۔ ڈی سی کرک نے پولیو مہم میں مصروفِ عمل ٹیموں کا معائنہ کرکے مناسب ہدایات جاری کی اور لوگوں سے پولیو مہم میں بھرپور تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ اپنے بچوں کو عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پھیلائیں۔