کرک (شعبہ تعلقات عامہ) مورخہ 08.09.2024 بوقت 12:30 بجے کو تھانہ کرک سٹی کے حدود بمقام مین ہائی وے روڈ باالمقابل خانہ خان بہادر واقع الگڈی بانڈہ میں ایک موٹر کار اور
موٹر سائیکل کے مابین بد قسمتی سے ایکسڈنٹ کا ایک واقعہ رونما ہوا تھا۔
* جس کی تھانہ کرک سٹی میں موٹر کار مالک اور ڈرائیور عارف خان ولد سرور خان سکنہ بنوں کی مدعیت میں متعلقہ دفعات 279/337G/427 کے تحت ایف آئی آر درج کرائی گئی۔
* جبکہ اس اثناء موٹر سائیکل سوار مجروح سجاد حسین ولد محمد خواجہ باعمر 40/45 سال سکنہ سریخواہ کرک جو ایکسڈنٹ کے بعد علاج معالجہ کیلئے KDA ہسپتال کرک منتقل کیا گیا جو دوران علاج معالجہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا۔
* تاہم اس دوران ڈی پی او کرک خان خیل چھٹی پر تھے مگر جیسے ڈی پی او خان خیل چھٹی سے واپس ہوئے اور اس ایکسڈنٹ کے ایف آئی آر کا ملاحظہ کیا جس میں ڈی پی او خان خیل نے کچھ قانونی پیچیدگیاں نوٹ کرتے ہوئے ایف آئی کیلئے ضروری لوازمات کو پورا نہ کرنے پر ایف آئی درج کرنے والے ASI اسلام نثار خان کی نا اہلی پر شدید برہم ہوئے اور اس کی سرسری انکوائری کرکے فوری طور پر ASI اسلام نثار خان کو معطل کیا اور پولیس لائن کلوز کرنے کے احکامات جاری کئے۔ جبکہ ASI اسلام نثار خان کیخلاف مزید محکمانہ کاروائی کاروائی کا آغاز بھی کیا گیا۔
* اس حوالے سے ڈی پی او کرک خان خیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کا اندارج ہر شہری کا حق ہے مگر ایف آئی آر کیلئے قانونی لوازمات کا پورا ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح نا اہلی اور قانون سے ہٹ کر اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کی کسی پولیس افسر یا اہلکار کو اجازت نہیں ہو گی اور پولیس کی جانب سے ایسے واقعات کی صورت میں متعلقہ قصوروار کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔