کرک (دستک نیوز) چوکارہ کے حدود میں نجی تعلیمی ادارے کیساتھ سکول طلبہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو زیر گردش ہو کر وائرل ہوئی جس میں ایک اوباش نوجوان نے ضلع کرک کے علاقہ چوکارہ کے ایک نجی تعلیمی ادارے کیساتھ سکول طلبہ کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر ڈال دی۔ تعلیمی ادارے کے فرنٹ پر اوباش نوجوان کے اس غیر اخلاقی حرکت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرک خان خیل نے سخت رد عمل کا اظہار کرکے پولیس کو حکم جاری کیا کہ اس اوباش نوجوان کے اس طرح غیر اخلاقی فعل پر ایکشن لیں اور آئندہ کیلئے تعلیمی اداروں کے آس پاس بھٹکنے والے اوباشوں کو فی الفور حوالات پہنچائیں۔ جس پر پولیس نے مختلف ذرائع اور ہیومن سورس کے ذریعے سے ضلع لکی مروت سے تعلق رکھنے والے اوباش نوجوان کا پتہ لگایا۔ جس کو ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عابد آفریدی کے زیر نگرانی انچارج چوکی احمد آباد حکیم خان اور انچارج ڈی ایس بی اختر حیات نے لکی مروت سے ملزم آصف کو حسب ضابطہ گرفتار کرکے کرک منتقل کر دیا۔ گرفتار اوباش نوجوان کیخلاف مروجہ قوانین کے تحت قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے گی۔ اوباش نوجوان کی گرفتاری کے حوالے سے ڈی پی او کرک خان خیل نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ منشیات کے خاتمے اور جرائم کے تدارک کیساتھ اس قسم کے معاشرتی برائیوں کا خاتمہ بھی ہماری ذمہ داری ہے اور اس ذمہ داری کو بخوبی نبھانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے کیونکہ سکول اور کالج کے بچے اور بچیاں ہمارا مستقبل ہے ان کے زندگیوں کیساتھ کسی کو کھلواڑ نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام پولیس کو ہدایت کی ہے کہ مستقبل میں اس طرح کے واقعات کے روک تھام کے حوالے سے ہر ایک ایس ایچ او ایک حکمت عملی بنائیں اور سکول کے اوقات کار میں تعلیمی اداروں کی کڑی نگرانی رکھیں۔