پشاور (دستک نیوز) صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے ضلع چارسدہ کے آن فارم واٹر مینجمنٹ کےلئے گیارہ کڑور ، سائل کنررویشن کےلئے دو کڑور روپے فوری طور پر جاری کرنے کی ہدایت، کسانوں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں, صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال
خیبرپختونخوا کے وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال نے ہدایت کی ہے کہ کسانوں کی محرومیاں دور کرنے کےلئے ضلع چارسدہ کے آن فارم واٹر مینجمنٹ کےلئے گیارہ کڑور ، سائل کنررویشن کےلئے دو کڑور روپے فوری جاری کیے جائے۔ عالمی بینک کی تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جلد از جلد ترقیاتی کام شروع کیے جائے۔ انہوں نے یہ ہدایات چارسدہ میں منعقدہ کسانوں کھلی کچہری کے دوران دیئے۔ کسان کھلی کچہری میں سیکرٹری زراعت عطاء الرحمن ، ڈائریکٹر جنرل زراعت توسیع عبد القیوم، محکمہ زراعت ، واٹر مینجمنٹ ، سائل کنزرویشن کے اعلی حکام سمیت زمینداروں تنظیموں اور منتخب نمائندگان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
کسان کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کا کہنا تھا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح غریب کسانوں کی مالی خوشحالی کےلئے اقدامات اٹھانے ہیں۔عالمی بینک کے تعاون سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں منصوبے شروع کررہے ہیں۔ جس سے آبپاشی سمیت جدید بیچ کی فراہمی اور زرعی طریقے سکھائے جائے گے۔ بانی چیئرمین اور وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین خان گنڈاپور کے وژن کے مطابق کسانوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر انکے دہلیز پر حل کریں گے۔ انہوں نے محکموں کے افسران کو سختی سے ہدایت کی کہ وہ اپنے دفاتر کے دروازے کسانوں کےلئے کھولے رکھے۔ جبکہ سرکاری بیچ اور کھاد کی بروقت تقسیم کو یقینی بنائے جائے۔
کسان کھلی کچہری کے دوران کسانوں نمائندوں نے زرعی زمینوں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز کا قیام کی روک تھام ، کاشتکاری کے جدید طریقوں سے آگاہی ، مشینری و آلات و ترقیاتی فنڈز کی عدم دستیابی ، بیچ کی سرکاری سطح پر تقسیم ، سیلاب سے متاثرہ زمینوں کو آفت زدہ قرار دینے سمیت مختلف مسائل و مطالبات کھلی کچہری میں پیش کی گئی۔
صوبائی وزیر زراعت میجر ریٹائرڈ سجاد بارکوال کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں زراعت کے فروغ اور زمینداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھارہے ہیں ،فوڈ سیکیورٹی سمیت دیگر بڑے منصوبوں پر کام جاری ہے ، صوبے میں کسانوں اور حکومت کی باہمی تعاون سے ٹیوب ویلز کو شمسی توانائی پر منتقل کیے جائینگے۔ زراعت کے حوالے سے زمینداروں کے مسائل و مشکلات سے آگہی حاصل کرنے کے لئے کھلی کچہریوں کا انعقاد تسلسل سے کیا جائے گیا۔
وزیر زراعت نے کھلی کچہری کے شرکاء کے سوالات کے جوابات بھی دئیے، انھوں نے کھلی کچہری سے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی خیبرپختونخوا کے عوامی ایجنڈا کے تحت کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد لوگوں کی ضروریات کے مطابق منصوبے بنانا اور ان پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔ ہمارا مقصد اعلانات کی بجائے عملی کام کرنا ہے۔ زراعت کی ترقی کے لئے ہم سب نے مشترکہ طور پر کوششیں کرنی ہیں۔
وزیرِ زراعت نے مزید کہا کہ حکومتی وسائل کا عوام کے بہتر مفاد میں شفاف طریقے سے استعمال کو یقینی بنایا جائے گا۔ محکمہ زراعت کو مزید بہتر طریقے سے فعال کرنے کا عزم کر رکھا ہے