کرک (دستک نیوز) ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کرک کی آفس سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ضلع کرک ویلج، نیبر ہوڈ کونسل کی آٹھ خالی سیٹوں پر ضمنی بلدیاتی الیکشن 20 اکتوبر 2024 کو منعقد ہونگے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرز، ریٹرننگ آفیسرز اور اسسٹنٹ ریٹرننگ آفیسرز کے نوٹفیکیشن بھی جاری کردئے گہیں مذکورہ الیکشن پروگرام کے مطابق 13 دسمبت 2024 کو ریٹرننگ افسران پبلک نوٹس جاری کرینگے جبکہ امیدواران اپنے کاغذات نامزدگی ریٹرننگ آفیسر کے آفس میں 10 ستمبر تا 19 ستمبر 2024 جمع کراسکتے ہیں