کوہاٹ (دستک نیوز) ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد آیاز خان نےڈائریکٹر آپریشن ساؤتھ عمران خان یوسفزئی اور پرنسپل سٹاف آفیسر وسیم اورکزئی کے ہمراہ ایمرجنسی ریسکیو 1122 کوہاٹ کی ضلعی آفس آمد۔
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کوہاٹ نور الامین خٹک نے خوش آمدید کہا اور ریسکیو سروسز سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 ڈاکٹر محمد آیاز خان نے ریسکیو دربار سے اپنے خطاب میں کہا کہ ریسکیو1122 کا ادارہ خیبرپختونخوا کے عوام کو شب و روز ہر قسم کے قدرتی و ہنگامی صورتحال جس میں جان و مال اور ماحول کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہو کو کم اور ختم کرنے کے لیے بروقت اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتا ہے جس سے قیمتی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا گیا اور یہی وجہ ہے کہ ریسکیو1122 کے کردار کو ہر سطح پر سراہا جارہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 ایمرجنسی رسپانس فورس ہے، جو اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ کسی بھی ایمرجنسی کے دوران ضرورت مندوں تک جلدی اور مؤثر طریقے سے پہنچ جائے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کہا کہ ریسکیو1122 اہلکاروں نے ہنگامی حالات سے نمٹنے میں پیشہ ورانہ مہارت، لگن اور بہادری کے لیے عوام اور حکام کی طرف سے یکساں تعریف وصول کی ہے۔
ڈائریکٹر جنرل نے کوہاٹ کی سٹاف پر اطمینان کا اظہار کیا اور مختلف اوقات میں فرضی مشقوں پر زور دیا، کوہاٹ کے عوام میں آگاہی مہم اور دوران ایمرجنسی اپنے اور اپنے پیاروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تربیت کے انعقاد کے احکامات بھی صادر فرمائے، ریسکیو1122 کے پاس موجود وسائل میں آپریشنز کے لیے افرادی قوت اور آلات موجود ہیں تاہم عوام الناس کو بھی اس حوالے سے تربیت اور تیار کرنا ضروری ہے،
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو1122 نے ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے پیش کی جانے والی مختلف آرا کو سننے کے بعد ضروری کاروائی کے لیے موقع پر موجود افسران کو فی الفور عملدرآمد کرنے کے احکامات جاری کیے اور کہا کہ ایسی بہترین تجاویز سے مستقبل میں امدادی سرگرمیوں کو جاری رکھنے میں مدد ملے گی جس کا براہ راست فائدہ عوام الناس کو ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کے عوام الناس کے لیے لائف لائن ہے، اس کی خدمات عوام کی حفاظت اور بہبود کو یقینی بنانے میں نہایت اہمیت کی حامل ہے۔ اور ریسکیو 1122 بطور ادارہ اپنی پوری محنت اور ایمانداری سے عوام الناس کی حفاظت کو یقینی بنائے گی۔