پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت سے بچہ جاں بحق ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق بچے کے چچا نےبتایا کہ ’بھتیجےکوبخارتھا،علاج کےلیےاسپتال لایا تھا‘۔
بچے کے چچا نے ڈاکٹرز پر الزام عائد کیا ہے کہ’ انجیکشن لا کرڈاکٹروں کودیا لیکن وہ گپ شپ میں مصروف تھے ‘۔
دوسری جانب لیڈی ریڈنگ اسپتال کےترجمان محمدعاصم نے اپنے بیان میں کہا کہ لیڈی ریڈنگ اسپتال روزانہ سیکڑوں بچوں کی جانیں بچاتا ہے۔
ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق بچے کی ہلاکت سے متعلق انکوائری جاری ہے جس کےبعدہی کچھ کہہ سکیں گے۔