کرک(دستک نیوز) صبح سویرے جیل چوک کرک میں ایک موٹر سائیکل سوار کو ٹرک نے کچل دیا، موقع پر جاں بحق۔ حادثے کے نتیجے میں 24 سالہ زاکر اللہ ولد آمیر بادشاہ ساکن پلوسہ سر شمشکی تحصیل ، ضلع کرک موقع پر جاں بحق ہوگیا حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کرڈیڈ باڈی کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کرک منتقل کر دیا۔