برلن: جرمنی میں جاری اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمز میں پاکستان نے اپنا پہلا میڈل جیت لیا۔
پاور لفٹنگ ایونٹ میں پاکستان کے سیف اللہ سولنگی نے بیک اسکواٹ میں 90 کلوگرام وزن اٹھاکر سلورمیڈل اپنے نام کیا۔
دوسری جانب اسپیشل اولمپکس ورلڈ گیمزکے باسکٹ بال ایونٹ میں ہیلس نے دلچسپ اور سنسنی خیزمقابلے کے بعد پاکستان کو 19 کے مقابلے میں 20 پواننٹس سے شکست دے دی۔
أخری کوارٹر ختم ہونے سے 5 سیکنڈ قبل تک پاکستان کو ایک پوانٹ کی برتری حاصل تھی أخری لمحے میں ہیلس کے کھلاڑی نے پوانٹ اسکور کرکے پاکستان کی فتح کوشکست میں بدل دیا۔
واضح رہے کہ 16 ویں اسپیشل اولمپک ورلڈ گیمز جرمنی کے شہر برلن میں جاری ہیں جس میں پاکستان سمیت دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے ہزاروں ایتھلیٹ حصہ لے رہے ہیں، ایونٹ کا افتتاح اتوار کو ایک رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوا تھا۔
پیر کو ایونٹ کے پہلے دن اولمپیا اسٹیڈیم میں منعقدہ ریس کے مقابلوں میں پاکستان کے عمارابراہیم نے 200 اور عبدالحسیب نے 800 میٹرز ریس کے فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا جبکہ ثمینہ اور محمد بشار 50 میٹرریس کے فائنل میں پہنچ گئے تھے۔