ساف فٹبال چیمپئین شپ میں شرکت کیلیے قومی ٹیم آج شام بھارت روانہ ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورنامنٹ سے ایک روز قبل بھارت کی جانب سے قومی ٹیم کو ویزے جاری کیے گئے ہیں، جس کے باعث پاکستان کو تیاریوں کیلئے کوئی وقت نہیں مل سکا۔قومی ٹیم شام 5:20 پر نجی پرواز سے ممبئی کیلئے اڑان بھرے گی جبکہ گرین شرٹس کی اگلی منزل بنگلور ہوگی۔
مزید پڑھیں: ساف فٹبال چیمپئین شپ؛ پاکستان کو بھارت جانے کیلئے ویزے جاری
ساف فٹبال چیمپئین شپ کا آغاز کل سے ہوگا، ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ کل 21 جون کو روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔
ساوتھ ایشین فٹبال فیدریشن کے تحت 14 ویں ساف چیمپئین شپ سری کانتی ریوا اسٹیڈیم میں 21 جون تا 4 جولائی شیڈول ہے۔
مزید پڑھیں: بھارت میں شیڈول ساف فٹبال چیمپئن شپ کیلئے پاکستانی ٹیم کو این او سی جاری
21 جون کو پاکستان بھارت کے علاوہ دوسرے میچ میں نیپال اور کویت کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔
اگلے روز لبنان کا بنگلہ دیش جبکہ مالدیپ کا بھوٹان سے میچ ہوگا، پاکستان کو اپنا دوسرا میچ 24 جون کو کویت اور تیسرا میچ 27 جون کو نیپال کے خلاف کھیلنا ہے، سیمی فائنلز یکم جولائی جبکہ فائنل 4 جولائی کو ہوگا۔