اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں پنجاب پولیس کے برابر کردی ہیں۔
پولیس ہیڈ کوراٹرز میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پولیس شہدا کے ورثا کی فلاح اور بہبود اولین ترجیح ہے، پولیس فورس کی بہتری کیلیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس شہدا کے واجبات کی ادائیگی کردی گئی ہے، شہدا کے ورثا کے تمام مسائل حل کیے جائیں گے، شہدا نے ہمارے محفوظ مستقبل کیلیے اپنی جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔
انہوں نے کہا کہ قوم شہدا کی یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو معاف نہیں کرے گی۔