کرک
تحصیل بانڈہ داؤد شاہ کے علاقے گرگری میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد کا لرزہ خیز قتل،جاں بحق ہونے والوں میں باپ،بیٹا بھی شامل،واقع پانی کے تنازعہ پر پیش ایا،علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔گرگری میں افطاری کے بعد اچانک فائرنگ شروع ہوئی اور شدید فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا،جاں بحق ہونے والوں میں داؤد،ذاکر اور عنایت شامل ہے جبکہ اختر گل زخمی ہوا،ذرائع کے مطابق پانی کے تنازعہ پر افسوس ناک واقعہ پیش آیا اور مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے دوسری جانب المناک واقعے پر علاقے کی فضا سوگوار ہوگئی۔