کراچی: ڈالر کے مقابلے میں کرنسی ایکسچینج کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کی قدر میں مزید بہتری آ گئی۔
ملک کو درپیش مالیاتی مشکلات سے نکالنے کی غرض سے حکومت کے نجکاری پلان پر تیزرفتاری کے ساتھ کام شروع کیے جانے، اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل کے توسط سے خلیجی ممالک کی پاکستان میں سرمایہ کاری پلان جیسے عوامل کے باعث انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 22پیسے کی کمی سے 277روپے 90پیسے کی سطح پر بھی آگئی
بعد ازاں سپلائی بہتر ہوتے ہی مارکیٹ فورسز کی جانب سے ڈیمانڈ بڑھ گئی جس کے نتیجے میں کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 04پیسے کی کمی سے 278روپے 08پیسے کی سطح پر بند ہوئے جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 06پیسے کی کمی سے 290روپے 67پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔