لاہور: قائد ن لیگ نواز شریف نے کہا ہے کہ ایک دو سال مشکل سہی، آسودگی کاوقت ضرور آئے گا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور قائد محمد نواز شریف سے فیصل آباد ڈویژن کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور عوام کی ضروریات سے آگاہ کیا۔
نواز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہماری حکومت کو نہ ہٹایا جاتا تو پاکستان ترقی کی بلندیوں پر ہوتا، ناجائز قبضہ کرنے والوں نے اس ملک کے ساتھ جوکیا،سب نے دیکھا، مسلم لیگ ہی نہیں پاکستان کے ساتھ زیادتی ہوئی۔
محمد نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کو اب اپنی سیاسی میراث حاصل کرنی ہے، ایک دو سال مشکل سہی ،آسودگی کاوقت ضرور آئے گا، سیاست دان، انتظامیہ اور پولیس سمیت سب ملکر ملک کو مشکل سے نکالنا ہوگا، ملکر صوبے اور ملک کے لئے کام کریں، پتنگ کی ڈور سے خوبصورت نوجوان کے جاں بحق ہو نے کا بہت دکھ ہے، ایسا اندوہناک واقعہ دیکھا نہ سنا۔
مریم نواز نے کہا کہ ڈور پھرنے والا بہت تکلیف دہ ہے، بچے کے ساتھ ظلم ہوا، واقعہ نظر انداز نہیں کرسکتے، ہمارا اجتماعی شعور شاید ان واقعات کا عادی ہوچکا ہے۔