اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی صورتحال پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا جب کہ اجلاس میں ملکی داخلی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔
واضح رہے کہ وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا، وفاقی کابینہ کا اجلاس اب 28 مارچ جمعرات کے روز ہوگا۔
سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں وزارت داخلہ اور سیکیورٹی اداروں کی جانب سے امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی جائے گی اور مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی باشندوں کی سیکیورٹی کا جائزہ لیا جائے گا۔