اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے این اے 148 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست خارج کرتے ہوئے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار رکھی ہے۔
ممبر سندھ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا جس میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی اور نتائج درستگی کی درخواست مسترد کی گئی۔
فیصلے میں بتایا گیا کہ آر او کی رپورٹ کے مطابق نتائج درست جاری کیے گئے اور فارم 45 کے مطابق ہی فارم 47 جاری ہوا، درخواست گزار الیکشن ٹربیونل سے رجوع کر سکتے ہیں۔
ببیرسٹر تیمور الطاف اور ملک احمد حسین ڈیہڑ نے درخواستیں دائر کی تھیں۔ این اے 148 سے سید یوسف رضا گیلانی کی کامیابی برقرار رکھی گئی ہے۔